ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے سنیک کیچر کی مدد سے سانپ کو پکڑ لیا۔
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سپورٹس کیفے کے پاس سے کالا ناگ برآمد ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے سانپ کو پکڑ لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سپورٹس کیفے کے پاس پودوں میں کالا ناگ نکل آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو وہیکل فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے سنیک کیچر کی مدد سے سانپ کو پکڑ لیا۔