پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے بلاول بھٹو

حکومت ہمارے اعتراضات کو مانے ورنہ آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے‘آپ کی وزارتوں کو لات مارتے ہیں‘ہمیں وزارتیں نہیں عزت چاہیے
اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں‘کسانوں کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے:چیئرمین پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے‘آپ کی وزارتوں کو لات مارتے ہیں‘ہمیں وزارتیں نہیں عزت چاہیے‘قیدی نمبر420نے6نہروں میں سے2کی اجازت دی تھی اس وقت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی تھی‘نہریں بنانے والے بانی پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی نے گھر بھیجا تھا‘شہباز کو پیپلز پارٹی نے 2بار وزیراعظم بنوایا‘بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کافیصلہ ظلم ہے‘کسانوں پر اضافی ٹیکس لگادیئے‘اب کسان کہاں جئیں‘جیالوں نے عمر کوٹ میں اسلام آباد کو شکست دی‘کسانوں کے معاشی قتل کی اجازت نہیں دیں گے‘انہوں نے کہا دریائے سندھ پر سودا نہیں کریں گے‘اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں‘یہ نہ سننے کو تیار ہیں نہ دیکھنے کو‘اب یہ لوگ چولستان کے ریگستان میں کاشتکاری کرنا چاہتے ہیں‘پانی تو پہلے ہی موجود نہیں نہریں بنانے کی کیا وجہ ہے‘حکومت ہمارے اعتراضات کو مانے ورنہ آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے