محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج‘وزیراعلی ہائوس جانے سے روکدیا‘واٹر کینن کا استعمال

احتجاج کے دوران ملازمین اور اہلکار گتھم گتھا ہو گئے‘حکومت نے مذاکرات کا کہا تھا ابھی تک پیش رفت نہیں ہوئی:صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس

لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج ، مظاہرین کی وزیر اعلی ہاؤس جانے کی کوشش  پر پولیس  نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا‘ پولیس نے پیش قدمی سے روک دیا۔لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائننس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر  احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے وزیراعلی  پنجاب کے دفتر کی جانب مارچ شروع کردیا جس پر پولیس کی مظاہرین کو روکنے کی کوشش اور  دھکم پیل شروع ہوگئی اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء￿  کے باہر روک دیا  بعد ازاں مظاہرین کی کچھ تعداد الحمراء￿  ہال کے باہر  بیٹھ گئی۔ اس حوالے سے صدر گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے   حکومت نے دو دن میں مذاکرات کا کہا تھا، مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔