ڈسپنسر کا سرٹیفکیٹ کسی شخص کو آزادانہ طور پر ایلوپیتھک علاج کرنے کا اختیار نہیں دیتا: جسٹس منور
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے غیر مجاز طور پر ایلوپیتھک علاج کرنے والے شخص پر عائد 3 لاکھ روپے جرمانہ بحال کر دیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ جج فیصل آباد کی جانب سے جرمانہ ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈسپنسر کا سرٹیفکیٹ کسی شخص کو آزادانہ طور پر ایلوپیتھک علاج کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال ڈوگر نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی درخواست پر10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہیئرنگ کمیٹی کو قانون کے تحت جرمانہ عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے اور اس اختیار سے متعلق قوانین واضح ہیں