بنگلا دیش کی موجودہ حکومت نے برطرف وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور ان کے اہل خانہ کو آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا ہے۔
سینئر سیکریٹری اختر احمد نے بتایا کہ شیخ حسینہ اور ان کے خاندان کو فروری میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا حق نہیں دیا جائے گا۔اس فیصلے سے قبل، اپریل میں بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن نے حکومتی ہدایت پر شیخ حسینہ کے اہل خانہ کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیے تھے۔ اس اقدام کے نتیجے میں وہ قومی ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ نہیں رہیں گے، جس سے وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔یہ اقدام ملک میں سیاسی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، اور اسے شیخ حسینہ کے سیاسی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔