لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زائد

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زائد

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ایک لاکھ 80 ہزار امیدوار شریک تھے۔

 نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا، جبکہ 70 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات امتحان میں ناکام ہو گئے۔ تمام نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔پوزیشن ہولڈرز میں کپس کالج شیخوپورہ کی خدیجہ طاہرہ نے 1159 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی ملیحہ خان 1157 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں، اور پنجاب کالج فار گرلز قصور کی حرم عرفان 1156 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن میں شامل ہیں۔ پوزیشن شیئر کرنے والے دیگر طلبہ میں کپس کالج شیخوپورہ کے محمد تنویر اور پنجاب کالج آف سائنس فیروز پور روڈ کے محمد شبان شامل ہیں۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات نے نتائج کی تفصیلات جاری کیں اور اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی گئی۔