جیل انتظامیہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے:شیخ وقاص

راولپنڈی(آئی این پی)ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے، چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں، عدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کیساتھ نوازشریف کو شکست دینے پر ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو علاج کی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیسے جمشید دستی کو نااہل قرار دے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔