پی پی ایس سی :جیل افسروں کی اسامیوں کیلئے امتحان کاشیڈو ل جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ کی 128 اسامیوں اور سب انسپکٹر پنجاب پولیس اوپن میرٹ کی 300 اسامیوں سمیت دیگر محکموں کی اسامیوں کے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا جس میں مجموعی طور پر 75 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں،تحریری امتحان 18 اور 19 اکتوبر کو لاہور سمیت پنجاب کی چھ ڈویڑنز میں لیا جائے گا، اصل شناختی کارڈ یا اصل پاسپورٹ یا اصل ڈومیسائل نہ لانے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔