ہربنس پورہ سوئی گیس دفتر میں سٹاف کی کمی، صارفین پریشان

گیس کنکشن کے حصول کے خواہشمند صارفین خوار، دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور 
لاہور(کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ سب آفس میں سیلز سٹاف موجود ہی نہیں، درجنوں شہری درخواستیں جمع نہ کرا سکے، ذرائع کے مطابق گیس کنکشن کے حصول کے خواہشمند صارفین خوار، دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ،سوئی ناردرن نے شہریوں کو آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ،سیلز سٹاف نہ ہونے کے باعث کنزیومرز کو خود آن لائن فارم جمع کرانے کی تاکید کی گئی، درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات ہونے پر محکمہ گیس کے دفاتر کے باہر ٹائوٹ مافیا سرگرم ہوگیا ، ٹائوٹ مافیا نے آن لائن درخواست جمع کرانے کے نام پر ہزار روپے تک وصولی شروع کر دی ،کنکشن کے خواہشمند شہری لٹنے لگے، محکمہ گیس انتظامیہ خاموش تماشائی ،سوئی ناردرن کے سیلز افسران کی ناقص پالیسیوں پر شہریوں کا شدید ردعمل ،شہری کہتے ہیں کہ سیلز ڈیپارٹمنٹ میں فوری سٹاف تعینات کیا جائے، نیو کنکشن کے حصول کا عمل مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے، سوئی ناردرن انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔