سوئی ناردرن کا صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

لاہور(آئی  این پی ) ترجمان سوئی ناردرن نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر خاص طور پر زیادہ طلب کے اوقات میں صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی جاری رکھی جائیگی،اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق ترجمان سوئی ناردرن نے کہا کہ اگر صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہو تو فوری طور پر 1199پر کال کریں تاکہ مسئلے کو فوراً حل کیا جا سکے۔