ایرانی صدر کی سائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تہران (آئی این پی )ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ، جس میں وہ صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں صدر پزشکیان کی سادگی اور عوامی رویہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے، جس پر ایرانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع ردعمل سامنے آیا۔