پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 33.8 فیصد اضافے سے 9 ارب 43 کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکا
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے کہا ہے بڑھتا تجارتی خسارہ ادائیگیوں کے بحران کا خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق نگران وفاقی وزیر تجار ت نے ملکی برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 33.8 فیصد اضافے سے 9 ارب 43 کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکا، فوڈ گروپ کی برآمدات میں 27 فیصد کمی سے ایکسپورٹ کو بڑا دھچکا لگا ،اسی دوران ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں 142 فیصد اور ٹیکسٹائل کی درآمدات بھی 44 فیصد بڑھ چکی ہیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ تجارتی عدم توازن بنیادی اصلاحاتی خامیوں کی نشاندھی کر رہا ہے، ملکی برآمدات کی بنیادی سطح انتہائی کم ہے