گڑھی خدا بخش (آئی این پی) سانحہ کارساز کے شہدا کی 19ویں برسی گڑھی خدا بخش بھٹو میں جان نثارانِ بے نظیر قبرستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے تقریب منعقد کرکے قرآن خوانی کی گئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو، اعجاز لغاری، زاہد جلبانی، سید ارشد راشدی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکا نے جذباتی انداز میں نعرے لگاتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا،