ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی کل چین میں اہم سہ فریقی ملاقات متوقع

ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی کل چین میں اہم سہ فریقی ملاقات متوقع

شینژن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اہم سہ فریقی ملاقات متوقع ہے۔

 تینوں عالمی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس غیر معمولی نشست میں ایران اور یوکرین کی جنگوں، جوہری ہتھیاروں میں کمی اور عالمی امن و سلامتی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خلیج ٹوڈے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز چین کے شہر شینژن کے باؤآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔ ٹرمپ کی چین آمد ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔امریکی صدر کے مطابق جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کئی اہم عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔ ان میں ایران اور یوکرین کی جنگیں سرفہرست ہوں گی، جبکہ تینوں رہنما بین الاقوامی تنازعات کے حل اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کے امکانات پر بھی گفتگو کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ سہ فریقی مذاکرات میں جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تخفیفِ اسلحہ کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔ اس حوالے سے تینوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون اور عالمی سطح پر جوہری خطرات کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔امریکا، چین اور روس کے صدور کی یہ ملاقات عالمی سیاست میں غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ تینوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف عالمی تنازعات پر ان کے مؤقف بین الاقوامی سفارت کاری پر اثر انداز ہوتے ہیں۔