ساف فٹبال چمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی جو قائم نہ رہ سکی
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا۔ساف فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاگیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عالمگیر غازی نے کیا۔دوسرے ہاف کے 61 ویں منٹ میں بھارت نے گول کرکے پاکستان کی برتری ختم کی۔ بھارت کی جانب سے پہلا گول سہیل بھٹ نے کیا۔ بھارت کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 88 ویں منٹ میں سندیپ نے کیا اور بھارت کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی جنید کو فاؤل پر ریڈکارڈ دکھایا گیا جس کے بعد پاکستان نے بقیہ وقت میں میچ 10 کھلاڑیوں سے کھیلا۔