ساف فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا

پاکستان نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار ساف فٹ بال چمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنائی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)ساف فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔پاکستان نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار ساف فٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔میچ کا فیصلہ کن گول عبدالصمد نے اسکور کیا۔