ساف چمپئن شپ: بھارت کو شکست دینا چاہتے ہیں، نولبرٹو سولانو

سیمی فائنل پہلا ہدف، کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز کے نتائج مثبت آرہیہیں، ہیڈ کوچ قومی فٹبال ٹیم 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا ہے کہ ساف چیمپئین شپ میں بھارت کو شکست دینا چاہتے ہیں،چیمپین شپ میں سیمی فائنل کوپہلا ہدف بنایا ہے، قومی کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز پر کام کرنے کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے کہا کہ قومی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں شیڈول ساف چیمپئین شپ میں سیمی فائنل تک رسائی کو پہلا ہدف بنایا ہے، بھارت گزشتہ 20 سال سے پروفیشنل فٹبال پر کام کر رہا ہے۔ بھارت کے خلاف اچھا نتیجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مقابلہ پاکستانی شائقین کے لیے انتہائی اہم ہے جو پاکستان کا جیتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔نولبرٹوسولانو نے کہا کہ مقابلے میں ہر ٹیم ایک سخت چیلنج ثابت ہوگی، ہم قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے۔ جمعرات کو بھارت کے خلاف بڑا مقابلہ ہے، جس کے بعد مالدیپ سے میچ ہوگا۔ ہماری توجہ ان دونوں میچز پر ہے تاکہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکیں۔ ہمیں ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا ہوگا۔