شادی کے سوال پر کہوں گی ابھی 6انگلیاں باقی ہیں:جینیفر لوپز

امریکی اداکارہ کا اپنی 4شادیوں سے متعلق مداح کے سوال پرمزاحیہ جواب
نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی اداکارہ، گلوکارہ و رقاصہ جینیفر لوپیز حال ہی میں مداحوں کے ساتھ ایک دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ 57سالہ جینیفر نیو یارک میں اپنے دی جے ایل او شو کی خصوصی اسکریننگ میں شریک تھیں۔تقریب کے دوران جینیفر لوپیز اور ریچل زیگلر کے ساتھ اپنی 4 شادیوں کے بارے میں گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ایک مداح نے کہا آپ کی چھ اضافی انگلیاں ہیں، اس جملے پر جینیفر اور ریچل دونوں بے اختیار ہنس پڑیں۔جینیفر لوپیز نے جوابا کہا جی ہاں ایسا ہی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے کہا میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ پر مزاح بات نہیں سنی۔ دونوں نے مذاقا کہا اس جملے کو ٹی شرٹ پر چھاپ دینا چاہیے۔ جینیفر نے مزید کہا کہ اب جب بھی کوئی ان سے ان کی طلاقوں کے بارے میں سوال کرے گا تو وہ صرف اتنا کہیں گی، میرے پاس ابھی چھ انگلیاں اور بھی ہیں۔ تاہم گفتگو کے اختتام پر انہوں نے قدرے سنجیدہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں معلوم کہ اب مجھ میں مزید شادی کرنے کی ہمت باقی ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ جینیفر لوپیز اب تک چار مرتبہ شادی کر چکی ہیں۔