لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی سمیت 20 ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپیشل پراسیکیوٹر سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ حکومت پنجاب نے مغلپورہ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔