بابراعظم اور محمد رضوان کے ریکارڈز، کھلاڑیوں وسٹاف کا بھرپور جشن

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔بابر اعظم کےساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔