ابوظہبی(آئی این پی )ابوظہبی کے علاقے الوثبہ میں نیا سال منانے کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، جہاں شیخ زاید فیسٹیول انتظامیہ نے مشرقِ وسطی کے سب سے بڑے اور جدید ترین نیو ایئر ایونٹس میں سے ایک پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رنگوں، روشنیوں، موسیقی، ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج اس رات کو یادگار بنانے والا ہے۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیسٹیول میں سالِ نو کی رات ایسا شاندار آتش بازی کا مظاہرہ پیش کیا جائے گا جس میں پانچ مختلف مرحلوں کے ذریعے پانچ نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ مرکزی شو، رات آٹھ بجے شروع ہوگا اور یہ فائرورکس شو پورے 62 منٹ تک مسلسل آسمان پر رنگ و روشنی بکھیرے گا