واقعہ رات 1 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا مفریحات کے نزدیک بس ڈیزل ٹینکر سے جا ٹکرائی
بس میں اکثر مسافر اس وقت سو رہے تھے، آگ لگنے کے بعد بچنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے
مدینہ منورہ (آئی این پی )سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق ہوگئے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں سوار افراد بھارتی عمرہ زائرین تھیجن میں سے بعض حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے نئی دہلی کے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سفارت خانے کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔واقعہ رات تقریبا 1 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب مفریحات کے نزدیک بس ایک ڈیزل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ بس میں سوار اکثر مسافر اس وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد بچنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے