صوبائی دارالحکومت میں تینوں مقامات پر آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا: ریسکیو
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں تین مختلف مقامات پرآتشزدگی ہوگئی تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹائون بلاک ای ون میں واقع سکول میں آگ لگ گئی تاج کمپنی بند روڈ کے علاقے کیبلز فیکٹری میں موجود پلاسٹک مٹیریل میں آگ لگ گئی جبکہ ہال روڈ یاسین سٹریٹ نزد دارال رحمت پلازہ میں موبائل ٹاور میں آتشزدگی ہوگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے تینوں مقامات پر آگ پر قابو پالیا ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔