فیکٹری ایریا سے سوا لاکھ، لیاقت آباد میں ایک لاکھ 10ہزار چھین لئے گئے،ٹبی سٹی،مانگامنڈی سے 2گاڑیاں، چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا میں عامر سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں طارق سے 1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،نئی انارکلی میں معین سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون،چوہنگ کے علاقے میں راشد سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ، گرین ٹائون میں وارث سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،لوئر مال کے علاقے میں شہریار سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں الیاس سے1لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان ، کاہنہ میں مجاہد سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں دانیال سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ٹبی سٹی سے نواز اور مانگا منڈی سے امتیاز کی گاڑیاں جبکہ گرین ٹائون سے افتخار، مستی گیٹ سے کاشف اور نشترکالونی سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔