مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

لاہور:لاہور کے سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز یہ قیمت 497 روپے فی کلو تھی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس سے:

تھوک ریٹ: 324 روپے فی کلو۔
پرچون ریٹ: 338 روپے فی کلو۔
دوسری طرف، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 344 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔