مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، لاہور میں قیمت مستحکم

مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، لاہور میں قیمت مستحکم

ویب ڈیسک:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے، جب کہ زندہ برائلر کی تھوک قیمت 397 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 411 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت بھی لاہور میں 286 روپے فی درجن ہے۔دوسری جانب، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مختلف صورتحال ہے۔

پشاور میں مرغی کی قیمت 30 روپے فی کلو کم ہوئی ہے اور زندہ برائلر کی قیمت 476 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں بھینس کا گوشت 800 روپے فی کلو، گائے کا گوشت 850 روپے فی کلو اور مٹن 1900 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

کوئٹہ میں رمضان کی آمد کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت 170 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے، اور زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے مرغی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ قلت کی وجہ سے ہوا ہے، جس سے کم آمدنی والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔