ٹائی ٹینک کے کپتان کی طلائی گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت

واشنگٹن(آئی این پی )ٹائی ٹینک کے 700 سے زائد مسافروں کو بچانے والے کپتان کی طلائی گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی ۔ 15 اپریل 1912 کو رات کے 2 بج کر 20 منٹ پر برطانیہ سے امریکا کی جانب اپنا پہلا سفر کرنے والا بحری جہاز ٹائی ٹینک نیو فانڈ لینڈ کے ساحل سے لگ بھگ 400 میل دور برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا۔ٹائی ٹینک پر سوار 700 سے زائد افراد کو بچایا بھی گیا۔ ان افراد کو بچانے میں آر ایم ایس کارپیتھیا نامی بحری جہاز کے کپتان آرتھر روسٹرن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔اب ان کی جیبی طلائی گھڑی ریکارڈ قیمت پر نیلام پر ہوئی ہے۔یہ گھڑی 15 لاکھ 60 ہزار پائونڈز (54 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)  میں نیلام ہوئی ہے۔یہ اب تک ٹائی ٹینک سے جڑی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی ہے جسے امریکا کے کسی فرد نے خریدا ہے۔