واشنگٹن (آئی ین پی )1912 میں سمندری جہاز ٹائی ٹینک کے غرق ہونے سے چند دن قبل جہاز سے لکھا گیا ایک مسافر کا خط تقریباً چار لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا ۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خط اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے آرچیبالڈ گریسی نے لکھا تھا۔آرچیبالڈ گریسی جہاز کی فرسٹ کلاس کے مسافر تھے اور انہوں نے اسے فروخت کرنے والے شخص کے چچا کو یہ خط 10 اپریل 1912 کو لکھا تھا۔ ولٹ شائر کے نیلام گھر ہنری آلڈریج اینڈ سنز کے مطابق یہ خط ہفتہ کو امریکاکے ایک پرائیویٹ کولیکٹر کو فروخت کیا گیا۔