ٹائی ٹینک کے ایک زندہ بچ جانے والے مسافر کا خط 3لاکھ پائونڈمیں نیلام

  واشنگٹن (آئی این پی ) ٹائی ٹینک کے زندہ بچ جانے والے کرنل آرچیبالڈ گریسی کا لکھا گیا خط حال ہی میں نیلامی میں 3لاکھ پائونڈ میں فروخت ہو گیا۔ یہ خط 1912میں ہونے والے بدترین حادثے کی یادیں تازہ کرتا ہے، جس میں ایک ہزار پانچ سو افراد کی جانیں گئیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق کرنل گریسی، جو ٹائی ٹینک کے پہلے کلاس کے مسافر تھے، نے The Truth About the Titanic نامی کتاب لکھی تھی جس میں انہوں نے اس تباہ کن حادثے کا تفصیل سے ذکر کیا۔ گریسی نے یہ خط 10 اپریل 1912 کو لکھا تھا، جب وہ ٹائی ٹینک پر سوار ہو رہے تھے، اور یہ خط 11اپریل کو کوئینز ٹائون سے اور 12اپریل کو لندن سے ڈاک کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔یہ خط 60ہزارپانڈ کی توقع سے پانچ گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا اور یہ ٹائی ٹینک پر سوار ایک اہم زندہ بچ جانے والے کا خط ہونے کے ناطے ایک نایاب اور قیمتی دستاویز بن گیا۔