جینیوا(آئی این پی )لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن افواج یونیفل نے کہا ہے کہ اس کے مغربی سیکٹر میں قائم ہیڈ کوارٹرز پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔تاہم ہیڈ کوارٹر کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا۔عرب میڈیا کے مطابق اس بیان میں اقوام متحدہ نے ان گولوں کیلئے یہ ذکر نہیں کیا ہے کہ یہ کس کے توپ خانے نے فائر کیے ہیں۔ البتہ بعد ازاں یونیفل دستوں میں شامل اٹلی نے اپنے فوجیوں کے حملے کی زد میں آنے پر اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔