کراچی(آئی این پی)ملکی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کم ہوگئی۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھائو 3 ڈالر کم ہو کر 2562 ڈالر فی اونس رہا۔