بجلی صارفین سے 9 روپے فی یونٹ ٹیکس وصولی کا انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر)بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق فی یونٹ بجلی پر تقریباً 9 روپے تک مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر چھ مختلف قسم کے ٹیکس شامل کیے گئے ہیں جن میں 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس نمایاں ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹیکسز کے ذریعے حکومت سالانہ 900 ارب روپے سے زائد رقم جمع کر رہی ہے۔