ایران کے لیے وقت کم، فوری اقدام نہ کیا تو کچھ باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ

ایران کے لیے وقت کم، فوری اقدام نہ کیا تو کچھ باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک بار پھر   ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے، ورنہ “ان کے لیے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “وقت بہت اہم ہے” اور ایران کو تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، جوہری پروگرام اور خطے کی صورتحال پر عالمی توجہ برقرار ہے۔