پاکپتن میں بیف، مٹن کی منہ مانگے داموں فروخت

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ماہ صیام اختتام کو پہنچ گیا ،ضلع بھر میں تاحال سرکاری قیمتوں پر مٹن ،بیف گوشت شہریوں کو نہ مل سکا ،بیف  منہ مانگے داموں 1200 سے 1400 جبکہ مٹن 2400 سے 2800 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ خریدنے سے لاچار شہریوں نے اعلیٰ حکام سے قصاب مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق بیف ،مٹن سرکاری قیمت پر ملنا خواب بن گیا ،قصاب مافیا بے لگام ہوگیا جن کو لگام ڈالنے میں انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ شہریوں نے حکام اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت یقینی بنائی جائے ورنہ فوٹو سیشن سے پرہیز کیا جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ مافیا کی مرضی سے بنا دی جائے تاکہ عوام جھوٹی امیدوں پر یقین نہ رکھیں۔