راولپنڈی (آئی این پی ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی، ملاقات کے دوران مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال، قانونی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔۔دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔