گیس قلت، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 تک پہنچنے کا خدشہ

حکومت نے مداخلت بند نہ کی تو رمضان میں غریب کا چولہا بند ہو جائے گا 
لاہور(آئی این پی )  ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین  عرفان کھوکھر نے گیس قلت سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے ظاہر  کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں  عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کے جہاز پر ایف آئی اے کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز قرار دے دیا۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے مداخلت بند نہ کی تو رمضان المبارک میں غریب کا چولہا بند ہو جائے گا۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی بیجا مداخلت سے امپورٹرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے احتجاجا مزید جہاز نہ منگوانے کا عندیہ دے دیا ہے