شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ )عمرہ پر نہ بھیجنے کی پاداش میں شہری نے ٹریول ایجنٹ کو چھری مار دی ،ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ زین اظہر سمیت کئی شہریوں نے عمرہ کیلئے پاسپورٹ اور مطلوبہ رقم ٹریول ایجنٹ علی رضا کو جمع کرائی، چند یوم بعد روانگی پر رشتہ داروں نے محافل نعت منعقد کر کے دعوتیں بھی کھلا دیں مگر اچانک پتہ چلا کہ پاکستانی زائرین عمرہ پر نہیں جا سکتے جس پر دلبرداشتہ ہوکر زین اظہر نے مین بازار شیر گڑھ میں ٹریول ایجنٹ علی رضا کو چھری مار دی جو اسکے دائیں بازو پر لگی جسے شہریوں نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد کے بعد اسکی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔