کالجز میں دوران کلاسز موبائل فون کے استعمال پرپابندی

اساتذہ اور طلبہ کے پابندی پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی ہوگی
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ساڑھے سات سو سے زائد کالجز کو ہدایات جاری کردیں
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز میں دوران کلاسز موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی ،فیصلہ کا اطلاق تمام اساتذہ اور طلبہ پر ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مراسلے میں کہاگیاہے کہ دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریس کے عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے اور طلبہ کی توجہ ہٹنے کے باعث پڑھائی متاثر ہوتی ہے ،دوران کلاسز موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا اطلاق اساتذہ اور طلبہ دونوں پرہوگا ،عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کی خلاف کارروائی ہوگی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹر کالجز،پرنسپلز اورتمام ساڑھے سات سو سے زائد کالجز کے 24 ہزار اساتذہ کو ہدایت جاری کردی ہیں۔