صحابی حضرت حنظلہ غسیل الملائکہ کا لکھا کتبہ مل گیا

 جدہ (آئی این پی )جدید دور کے مسلمانان ِعالم کو ایک صحابی رسولؓ کا لکھا کتبہ مقدس یادگار اور عظیم روحانی تحفے کے طور پر مل گیا۔سعودی عرب میں جاری سرکاری طائف۔ مکہ کندہ کاری سروے پروجیکٹ  سے منسلک ممتاز ماہرین اثریات احمد جالد اور ہاشم صدقی نے گہری تحقیق کے بعد تصدیق کردی کہ طائف میں مسجد الکوع کے نزدیک ایک چٹان پر سفید روغن سے لکھے الفاظ حضوراکرم ؓ کے دور میں لکھے گئے ۔یہ بھی انکشاف کیا کہ الفاظ مشہور انصاری صحابی حضرت حنظلہ نے لکھے تھے جنھیں نبی کریمؓ نے غزوہ احد میں بعد از شہادت غسیل الملائکہ کا خطاب دیا تھا۔