پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی پر اتفاق کرلیا

 پشاور(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھولنے پراتفاق کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین نے بتایا کہ مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھولنے پراتفاق ہو گیا ہے۔جواد حسین نے کہا کہ مشترکہ جرگہ نے افغان فورسزکی متنازع تعمیرات کوعارضی طورپر بند کرنے پراتفاق کیا ہے، متنازع تعمیرات بند کرنے لیے افغان جرگہ   نے  مہلت مانگ لی ہے۔ پاکستانی جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ افغان جرگہ افغان حکام کومتنازع تعمیرات بندکرنے پراعتماد میںلے گا