غیر قانونی بھرتیوں کیس، سپریم کورٹ کا پرویز الٰہی سے جواب طلب

غیر قانونی بھرتیوں کیس، سپریم کورٹ کا پرویز الٰہی سے جواب طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی ہے جبکہ اسی کیس کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ضمانت کے بعد مبینہ طور پر اس کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور متعدد بار عدالتی سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان مجموعی طور پر 18 مرتبہ پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث ٹرائل کا عمل متاثر اور تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مسلسل غیر حاضری کے باعث کیس کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔