مردان، گوردوارے پر فائرنگ سے سکھ میاں بیوی ہلاک، ملزمان فرار

 واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا ، گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی
مردان(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں ایک گوردوارہ پر فائرنگ کے نتیجے میں سکھ میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔ترجمان مردان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بابو محلہ میں پیش آیا جہاں واقع گوردوارہ کے ایک کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پزیر میاں بیوی ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہیکہ واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔