مومنہ اقبال ، ناصر مدنی تنازع میں شدت،نوٹس جاری،معافی کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی)اداکارہ مومنہ اقبال اور مذہبی اسکالر ناصر مدنی کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرگیا۔ اداکارہ نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عدنان احسان خان کے ذریعے ناصر مدنی کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے مبینہ ہتک آمیز بیانات پر وضاحت، معذرت اور متعلقہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔قانونی نوٹس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ناصر مدنی کی جانب سے مومنہ اقبال کے بارے میں دیے گئے بعض بیانات ان کی ساکھ، عزت اور پیشہ ورانہ زندگی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے ہیں۔ نوٹس کے مطابق یہ ریمارکس ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں، لہذا فوری طور پر ان کی تردید کی جائے اور عوامی سطح پر معافی مانگی جائے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اداکارہ اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مزید کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں