آصفہ بھٹو نے پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ گرینڈ فیسٹیول کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (آن لائن) خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن  کے سالانہ گرینڈ فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین کی معاشی خودمختاری، ہنرمندی کے فروغ اور اپنے خاندانوں کی بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایسوسی ایشن کی فلاحی سرگرمیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق بیگم چیف آف دی نیول اسٹاف فوزیہ نوید نے فیسٹیول میں آمد پر خاتونِ اول کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن کی مختلف سرگرمیوں اور فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی