اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،درخواستیں 6 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز

 وزیر ہاو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات 
لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر ہاو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام بارے پیش رفت سے آگاہ کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے بلاسود قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی تعداد 6 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،43 ہزار 500 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض فراہم کیا جاچکا ہے، وزیر ہاو سنگ نے ڈی جی پھاٹا کو ماہانہ اہداف میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کا سالانہ ایک لاکھ گھروں کا ہدف ہر صورت مکمل کرنا ہوگا، گھروں کی تعمیر کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کیلئے دوسری اقساط کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے، انہوں نے واضح کیا اس پروگرام کے تحت پنجاب کے طول و عرض میں سے زیادہ زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔