لاہور(خصوصی رپورٹ )وزیراعلی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں پورٹل پرقرض کیلئے درخواستوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔وزیراعلی اپنی چھت اپناگھرپروگرام میں قرض کیلئے درخواست دینے والے لاکھوں خاندان تاحال انتظار کے مرحلے میں ہیں،رواں سال صرف 3لاکھ درخواست گزاروں کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ ہائوسنگ کے مطابق13 لاکھ سیزائددرخواست گزاروں کومزید انتظارکرناہوگااب تک 2 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کیلئے 273 ارب روپے کے قرض منظور ہوا،قرض کی رقم سے 1 لاکھ 22 ہزارگھرمکمل، 57 ہزار 500 زیر تعمیر ہیں۔