ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کانسرٹ میں ایک غیر متوقع صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی جب شائقین کی جانب سے سابقہ منگیتر میرب علی کے حق میں نعرے لگنے لگے۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر نے تمام تر دباؤ اور جذباتی ماحول کے باوجود انتہائی بردباری اور وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو نرمی سے مخاطب کیا۔ انہوں نے حاضرین سے کہا:"برائے مہربانی ایسے رویے سے گریز کریں، ہر کسی کی اپنی فیملی ہوتی ہے، ہمیں عزت دینی چاہیے۔"واضح رہے کہ عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے میرب علی سے منگنی کے خاتمے کی تصدیق کی تھی۔ مداحوں کی جانب سے کانسرٹ کے دوران "میرب میرب" کے نعرے لگائے جانا، اس خبر کے بعد پہلی بڑی عوامی آزمائش تھی جس کا انہوں نے تحمل اور شائستگی سے سامنا کیا۔عاصم کے ردعمل پر سوشل میڈیا پر مخلوط آرا سامنے آئی ہیں۔ کئی صارفین نے ان کے رویے کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا:"ایسی صورت حال میں جس انداز سے عاصم نے خود کو سنبھالا، وہ قابلِ تحسین ہے۔"
تاہم کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گلوکار نے شاید بریک اپ کی خبر کانسرٹ سے پہلے شیئر کر کے خود ہی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔یاد رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں کے باعث بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ بعد ازاں ان دونوں کے درمیان بھی علیحدگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس پر مداحوں نے مختلف رائے کا اظہار کیا تھا۔