کراچی(آئی این پی )اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ماہ میں امریکی ڈالر پونے دو روپے مہنگا ہوا،انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر ایک روپے 69پیسے مہنگا ہوچکا۔ایک ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر283.75روپے سے بڑھ کر285.50روپے کاہوگیا،انٹربینک میں بھی ایک ماہ میں امریکی ڈالر1روپے69پیسے مہنگاہوگیا،انٹربینک میں ایک ماہ میں ڈالر281.81روپے سے بڑھ کر 283.50روپے کاہوگیا ہے۔