چیمپئنز ٹرافی: گڑ بڑ پر 3 ماہ قید ،پونے 23لاکھ جرمانہ

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل دبئی پولیس کا بیان سامنے آگیا جس میں اپیل کی گئی ہے کہ دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کھیلوں کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپورٹس قوانین کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ کی قید ہوسکتی ہے جب کہ 3 لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔دبئی پولیس کے مطابق میچز کے دوران آتشبازی، نسل پرستی اور سیاسی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ کھلاڑیوں اور شائقین پر چیزیں پھینکنے پر 7 لاکھ 61 ہزار سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ایک کرکٹ مداح میچ کے بعد دبئی کے گراؤنڈ میں گھس گیا تھا۔