یو اے ای میںنئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان

ابوظہبی (آئی ا ین پی )متحدہ عرب امارات نے اسلامی نئے سال کے موقع پر جمعہ 27جون کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ۔حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو)نصیب ہوگا۔